10 نومبر، 2015، 2:27 PM

برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر بھارتی وزیر اعظم کے خلاف نعرہ تحریر

برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر بھارتی وزیر اعظم کے خلاف نعرہ تحریر

بھارتی حکومت کی جانب سے انتہا پسندی کے رویے پر پوری دنیا مذمت کر رہی ہے اور مختلف طریقہ کار اپنا کر مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے ۔اب برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرہ لکھا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے انتہا پسندی کے رویے پر پوری دنیا مذمت کر رہی ہے اور مختلف طریقہ کار اپنا کر مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے ۔اب برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرہ لکھا گیا ہے۔ برطانیہ میں رہنے والے ہندوؤں نے برطانوی پارلیمنٹ کی دیوار پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر بنا کر اس کے ہاتھ میں تلوار تھما دی اور اس کے سامنے نازیوں کا نشان بنا کر اسے ہٹلر سے تشبیہ دے دی جب کہ اس پر واضح اور بڑے بڑے حروف سے لکھ دیا کہ مودی کو خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو 12 نومبر کو برطانیہ کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ برطانوی ملکہ الزبتھ سے برمنگھم پیلس میں ملاقات کریں گے۔ احتجاج کرنے والی تنظیم ساؤتھ ایشیا سالیڈیرٹی گروپ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر احتجاجی جملے لکھنے کا مقصدر لوگوں کو اس احتجاج میں شرکت کرنے کے لیے تیار کرنا ہے جب کہ پارلیمنٹ کے باہر نازیوں کے نشان اور تلوار کے ساتھ یہ تصویر اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی پیغام ہے۔ گروپ کا کہنا تھا کہ بہار میں مودی کو شکست اور بھارت سے باہر بھارتیوں نے مودی کے طرز سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

 

News ID 1859467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha